ناندیڑ:23جنوری(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں آج ایکدم دوگنا اضافہ ہوگیا ہے ورنہ روزانہ 15تا20 نئے پازیٹیومریض پائے جارہے تھے ۔
ریاستی حکومت نے 27جنوری سے ریاست میں پانچویں تا آٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کافیصلہ کیا ہے اوراس سے قبل اساتذہ ‘غیرتدریسی عملہ کی کورونا جانچ کاحکم بھی دیا ہے ۔ناندیڑ ضلع میں ہزاروں کی تعداد میں پرائمری وہائی اسکول ٹیچرس ہیں جن کاٹیسٹ کیاجارہا ہے۔
آج بروز ہفتہ 23جنوری کو ضلع بھر2ہزار سے زائد افرادکی طبی جانچ کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں55نئے مریض پائے گئے ہیں۔
ان میں سے 46 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 9 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں متاثر پائے گئے۔اس کے علاوہ ، 40 کورونا سے متاثرہ افراد جو زیر علاج ہیں جنہیں صحت میں بہتری کے باعث اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔آج کی 2 ہزار 629 رپورٹوں میں سے 2 ہزار 528 رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 22ہزار254 ہوگئی ہے جن میں سے 21ہزار139 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ناندیڑضلع میں آج بھی 330 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ آج ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ضلع میں اب تک 582 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
آج صحت یاب ہونے والے افراد میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ اسپتال ناندیڑمیں 4 ، این آر آئی بلڈنگ کے تحت اور میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہوم آئسولیشن سے 18 ، 1ماہورلوہا 1 ، کنوٹ کووید اسپتال کے تحت 1 ، دےگلور کوویڈ اسپتال کے تحت 2 ، قندھار6 اور 7 نجی اسپتال،سے ڈسچارج کئے گیے۔
آر ٹی پی سی آر میں آج ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 32 نئے پازیٹیو مریض پائے گئے، بلولی تعلقہ میں 1 ،حمایت نگر میں 2 ، مکھیڑ میں 1 ، ناندیڑ دیہی میں 5 ، حدگاو¿ں میں 5 ، لوہا میں 1 ، پربھنی کا 1مریض پازیٹیو اوراس طرح مجموعی طورپر46 نئے مریض ملے ہیں ۔ اینٹیجن ٹیسٹ میںچار‘قندہار1‘ عمری1‘ حدگاوں1‘ کنوٹ2 مریض سمیت مجموعی طور پر 9 افراد میں کوویڈ1 9انفکشن سے متاثر پائے گئے ۔