ناندیڑمیں لاک ڈاون میں کوئی رعایت نہیں‘صرف زرعی و چھوٹی صنعتوں کو مشروط راحت، ہوٹلس کو صرف پارسل کی سہولت

ناندیڑ:20 اپریل: (ورق تازہ نیوز) ریاست مہاراشٹر کے ضلع میں صحت، زراعت کے ساتھ ہی انتہائی ضروری خدمات کے علاوہ دیہی علاقوں میںکچھ چھوٹی صنعتوں کوچند شرائط پر شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن لاک ڈاون کی پابندیاں برقرار ہیں اس لیے کوئی بھی بغیر کسی وجہ سے گھر سے باہر نہ نکلنے ، اس طرح کی ہدایت ضلع کلکٹر ویپن نے دی ہے۔آج 20اپریل کو کلکٹرآفس کے نیوجن بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے وہ مخاطب تھے۔اس موقع پر میونسپل کمشنر سنجے لہانکر ‘ایس پی وجئے کمار مگربھی موجود تھے ۔

شری ایٹنکر نے ناندیڑ کے گرین زون میںشامل ہونے پرکہاکہ اب تک ضلع میں ایک بھی کرونا کا پازیٹیو مریض نہیں پایاگیا ہے اسلئے ضلع کو کورونا سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔گرین زون میں حکومت نے زرعی وچھوٹی صنعتوں کو مشروط جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالخصوص دیہی علاقوں و شہری علاقوں میںزرعی سامان کی دوکانیں‘ایم آئی ڈی سی کھلی رہے گی ۔ ہوٹلوں کو بھی پارسل سروس کیلئے جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ بیکری ‘کنفکشنری ‘دودھ ‘کرانہ حسب سابق جاری رہیںگے ۔تمام اسپتالوں کو جاری رکھنے کاحکم بھی دیاگیا ہے اگر کوئی اسپتال بندرہتا ہے تواسکے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔سرکاری اسپتال میں فی الحال کوروناکے مشتبہ مریضوں پر توجہ دی جارہی ہے ۔

سرکاری تعمیراتی کام جاری رہیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ناندیڑ گرودوارہ میں پھنسے ہوئے تقریبا3600 زائرین کوانکے مقامات پر روانہ کرنے کی انتظامیہ کی پوری تیاری ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی مکتوب جاری نہیں ہے اسلئے ہم کچھ نہیں کرسکتے ۔

تیلنگانہ کے ٹرک ڈرائیور کے ربط میں آنے والے تمام 18افراد کی کرونارپورٹ نیگیٹیو آئی ہے البتہ انھیں کورنٹائن رکھاگیا ہے وہ آئندہ چودہ دنوں تک کورنٹائن رہیںگے۔ ایس پی وجے کمار مگر نے کہا کہ آج صبح بیشتر علاقوں میں لوگ لاک ڈاون ختم ہوگیا سمجھ کر سڑکوں پر نکل گئے تھے بالخصوص دیہی علاقوں میں لوگوں کاہجوم ہوگیاتھا بعدمیں انھیں واضح طو رپر بتایاگیا کہ حکومت نے لاک ڈاون میں کوئی نرمی نہیں ہے ۔

آج سے سرکاری دفاترمیں دس فیصد ملاز مین کی حاضری شروع ہوگئی ہے۔کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاون جاری ہے اس میں کسی بھی طرح کی کوئی ڈھیل نہیں دی گئی ہے۔ اس لیے ٹرین، فضائی سفر، بس، آٹورکشا ،ٹیکسی جیسی مسافربردارخدمات کے علاوہ اسکول، ٹیوشن سینٹر وغیرہ بند ہی رہیں گے۔ اسی کے ساتھ ضلعی و ریاستی سرحدیں پہلے کی طرح بند ہی رہیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading