ناندیڑضلع میں آج کوروناسے سب سے زیادہ مریض فوت

ناندیڑ:11 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں آج کورونا وائر س سے سب سے زیادہ مریض فوت ہوئے ہیں جس میںناندیڑ شہر کے دو مریض شامل ہیں ۔ جبکہ پازیٹیو معاملے بھی چار سو کے قریب ملے ہیں ۔جس میںناندیڑ شہر میں 203 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

آج شام ساڑھے پانچ بجے تک موصولہ رپورٹ کے مطابق ناندیڑ ضلع بھر میں خانگی ‘سرکاری اسپتالوں میںزیر علاج 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس میں حمایت نگر کی 37سالہ خاتون ‘ کوٹھا تعلقہ حدگاوں کی 65سالہ خاتون‘نوی پیٹھ مکھیڑ کا68سالہ شخص‘ امبیڈکر نگرلوہا کا 80سالہ شخص‘ پالاتعلقہ مکھیڑ کا 70سالہ شخص‘ ابراہیم پور تعلقہ دیگلور کی 60سالہ خاتون ‘منگل سانگوی تعلقہ قندہار کا 70سالہ شخص‘ کنوٹ کی 85سالہ خاتون ‘ ساور گاوں تعلقہ نائیگاوں کی 70سالہ خاتون ‘ امبیڈکر نگرناندیڑ کی 65سالہ خاتون ‘ کنڈلواڑی تعلقہ بلولی کا 55سالہ شخص اورفراندے نگر ناندیڑ کا81سالہ شخص شامل ہے ۔
آج 1656 افراد کے سویب کے نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی جس میں 1183 افراد نیگیٹیوپائے گئے اور 396افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ اس طرح اب ضلع بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 10ہزار709 ہوگئی ہے اورمہلوکین کی تعداد 295ہوگئی ہے ۔

آج شہر میں آج 203افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔جس میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں 114 اور اینٹی جن ٹیسٹ میں 89افراد متاثر پائے گئے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading