ناندیڑ:11جنوری( ورق تازہ نیوز)شہرمیں چوری ‘ لوٹ مار اور گھروں میں گھس کر چوری کی وارداتوں کاسلسلہ جاری ہے لیکن اب موبائل چوروں کی سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں شہر میں ہرروز کئی موبائل فون چوری ہورہے ہیں ۔شہر کے وزیر آباد پولس اسٹیشن حدود کے ڈاکٹر لین علاقہ میںاسکوٹی پر جارہی خاتون کوگمراہ کرکے دوافراد نے موبائیل و نقد رقم چوری کرلی ا س کے علاوہ خاتون کے اے ٹی ایم سے نقد رقم بھی چوری کرلی ۔
روپالی وجئے عمر 63سال ساکن ویکاس نگر کوٹھا ناندیڑ نے شکایت درج کروائی کہ 9جنوری کو دوپہر ڈھائی بجے ڈاکٹرلین سے ایچ ڈی ایف سی بینک سے ریلوے اسٹیشن کی سمت پیدل جارہی تھی ۔ اس وقت ایک شخص نے اُن سے کہاکہ تمہارے کندھے پر کچھ کچرا گرا ہے ۔ اسلئے خاتون نے اپنا پرس بازو کھڑی اسکوٹی پر رکھ کر کچرا صاف کرنے لگی اسی دوران دوسرے شخص نے پرس سے نقد38ہزار روپے ‘ایم آئی کمپنی کا4ہزارکافون چوری کرلیا اسکے علاوہ فریادی خاتون کے پرس سے اے ٹی ایم کارڈ نکال کر اے ٹی ایم سے بعد میں 30ہزار کی رقم بھی چوری کرلی۔