آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے کامیاب ٹویٹر ٹرینڈ

یاسر ندیم الواجدی

طلاق ثلاثہ کے موضوع پر میڈیا نے جس طریقے سے شریعت اور انڈیا میں تحفظ شریعت کے لیے قائم ہونے والی سب سے بڑی متحدہ جماعت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو، گزشتہ کئی سالوں سے نشانہ بنایا ہے اس سے ایسا لگتا تھا کہ بہت سے مسلمان بھی میڈیا کے ذریعے پھیلائے گئے اس زہر کا شکار ہوئے ہوں گے۔ لیکن بورڈ کے ذریعے چلائی گئی پہلی ٹویٹر مہم کو جس طریقے سے ہر طبقے کے مسلمانوں کا سپورٹ ملا ہے اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ بھارتی مسلمان مسلم پرسنل لا بورڈ پرمکمل اعتماد کرتا ہے اور وہ اپنی شریعت کے تحفظ کے لئے سنجیدہ ہے۔

بورڈ کی طرف سے پیش کیا گیا ہیش ٹیگ ایک وقت میں انڈیا میں نمبر2 پر ٹرینڈ کر رہا تھا۔ نمبر ایک پر کانگریس کا ٹرینڈ تھا جس کے پیچھے کانگریس کا آئی ٹی سیل مکمل تند دہی ہی سے لگا ہوا تھا۔

جدید دور میں سوشل میڈیا کو استعمال کرکے کیا جانے والا احتجاج کتنا موثر ہوتا ہے اس کا اندازہ چند دن پہلے ایک سعودی لڑکی کی حفاظت کے لیے چلائی جانے والی ٹویٹر مہم کو دیکھ کر ہوتا ہے۔ اس لڑکی کے لئے پورا عالم کفر متحد تھا اور اب یہ لڑکی اپنے خاندان سے دور اقوام متحدہ کی نگرانی میں کینیڈا پہنچنے والی ہے۔

سوشل میڈیا کا یہ ہتھیار ہمارے پاس ایک بہت بڑی طاقت ہے اور ہمیں وقتافوقتا اس ہتھیار کا مناسب موقعوں پر استعمال کرتے رہنا چاہیے۔ میں اس ٹرینڈ میں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading