ناندیڑ:مسلم آٹورکشہ ڈرائیوروں پر حملےکی تفصیلی خبرمعہ تصاویر

842a18fc-1679-40d3-8b84-10d5e5707006

08b071da-6d88-4a95-ba22-6facfbad561e

7627da2e-91a3-4370-b192-3320d244774f

2fdf0b9c-acdc-42da-8289-62c1838429c2

ناندیڑ:25اکتوبر۔(ورقِ تازہ نیوز)شہر کے ریلوے اسٹیشن کے آٹورکشہ اسٹینڈمیں کھڑے تین آٹورکشہ والوں پر گزشتہ صبح چار بجے چند نامعلوم اشرار نے دوسرے کے جھگڑے کی بنیاد پر حملہ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ا س واقعہ میں تین آٹورکشہ ڈررائیوزخمی ہوئے ہیں۔ انھیں اسپتال میںداخل کیاگیا جہاں پر علاج کیاگیا۔ وزیر آباد پولس اسٹیشن میں فریادی شیخ نصیر شیخ عبدالقادر عمر 45 سال مخدوم نگر (آٹورکشہ ڈرائیور) نے شکایت درج کروائی کہ 24اکتوبر کو صبح چاربجے وہ ریلوے اسٹیشن کے آٹورکشہ اسٹینڈ پراپنے دیگر ساتھیوں شیخ فیروز ساکن مجاہد پیٹھ اور محمد نثار ساکن گاو¿لی پورہ (دونوں بھی آٹورکشہ ڈرائیور) کولہاپور ۔دھرم آباد ایکسپریس ٹرین کاانتظا ر کرتے ہوئے آٹورکشہ میںبیٹھے ہوئے تھے ۔ اسی وقت چند نامعلوم اشرار وہاں ہاتھوںمیںلاٹھیاں لے کر پہنچ گئے۔

ورق تازہ آنلائن واٹساپ گروپ لنک

ریلوے اسٹیشن پر رات کے وقت کسی بات پر دوسرے لوگوں سے ان اشرار کا جھگڑا ہواتھا لیکن انھوں نے ان آٹورکشہ ڈرائیوروں کو ہی وہ لوگ سمجھ کر اُن پر حملہ کردیا اور آٹورکشہ کی توڑ پھوڑکی ۔ اس واقعہ میںفریادی شیخ نصیر ‘شیخ فیروز اور محمد نثار شدید زخمی ہوگئے ۔حملہ آوروں نے بے رحمی کے ساتھ انھیں مارپیٹ کی اور ہتھیاروں کابھی استعمال کیا ۔جس میں تینوں شدید زخمی ہوگئے ۔انھیں فی الفور سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر انکا علاج کیاگیا ۔ انکے ہاتھوں ‘ کندھے اور پاو¿ں پر ٹانکے لگے ہیں ۔ان اشرار کاتعلق اکثریتی طبقہ سے بتایا جارہا ہے ۔ وزیر آباد پولس نے شیخ نصیر کی شکایت پر نامعلوم اشرار کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307‘143‘ 147‘148‘427کے تحت جرم درج کیا ہے ۔ پی ایس آئی کڈون معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ ریلوے اسٹیشن کے باہر نصب سی سی ٹی وی فوٹیچ کی جانچ کی جارہی ہے لیکن اُس میںبھی پولس کے ہاتھ کچھ نہیں لگا ہے ۔ کیونکہ فوٹیج میں حملہ آوروں کے چہرے نظر نہیں آرہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading