ناندیڑ:آج یکمنومبر بروز جمعرات صبح 11 بجے قریشیہ ہائی اسکول ناندیڑ میں خسرہ روبیلا ٹیکہ سے متعلق سرپرستان کی میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔ نومبر 2018 ریاست مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر منائے جانے والی اس مہم میں سرپرستان اور اولیاءطلباءکی شمولیت اور انکے تعاون کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا صدر مدرس جناب محمد حامد حسین صاحب کی صدارت میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں اسکول کے ٹیچر و نوڈل آفیسر نوید احمد قریشی نے صحت بیداری ٹیکہ مہم کی غرض وغائیت رکھی اور ٹیکہ لینے کی اہمیت کو واضح کیا ۔ اس پروگرام میں رہنمائی کے لئے خصوصی طور پر ڈاکٹر رضوان احمدشعبہ صحت میونسپل کارپوریشن ناندیڑ کی رہنمائی حاصل سیرگفتگو رہی ۔ ڈاکٹر رضوان نے سرپرستان میں پھیلی ہوئی غلط فہیموں اور افواہوںکا موثر طور پر ازالہ کیا اور طلباءوسرپرستان کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دیئے ۔گذشتہ ہفتے میں قریشیہ اسکول میں طلباءوطالبات نے نےروبیلہ وخسرہ کے ڈرائنگ مقابلے ہوئے ، جس کے انعامات اس میٹنگ میں تقسیم کے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر توشنیوال اور کارپوریشن کے دیگر اسٹاف اور سرپرست کثیر تعداد میں موجود تھے۔