ناندیڑ: یکم نومبر (ورقِ تازہ نیوز) کامگاروں کے مسائل جوں کے توں برقرار ہونے کے باوجود ایم ایل اے ، ایم پی کے پنشن میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ حکومت مخالف کامگار و کسان ہے۔ اس طرح کی تنقید حمال ماتھاڑی کامگار سنگھٹنا کے ریاستی صدر بابا آڈھاﺅ نے یہاں کامگاروں کے کنونشن میں کی۔ اس کنونشن میں راج کمار گڑھیال ( بیڑ)، سبھاش لونگٹے بطور خاص موجود تھے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ضلع میں ماتھاڑی مہیلا کامگاروں کے ساتھ انصاف نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید بھی کی اور مطالبہ کیا کہ کامگاروں کے مسائل ماتھاڑی قانون فوری نافذ کیا جائے۔ کامگاروں کو بناءشرط گھرکل فراہم کئے جائیں۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ریاست بھر کے ایم ایل اے، ایم پیز کے خلاف دیوالی کے بھاﺅ بیج کے موقع پر احتجاج کیا جائے گا۔ ناندیڑ حمال ماپاڑی ہاتھ گاڑا سنگھ ضلع ناندیڑ کے کارگزار صدر ایوب خان قادر خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بے رُخی پالیسیوں کے سبب خواتین کامگاروں اور ماپاڑی کامگاروں کو مناسب مزدوری نہیں مل پارہی ہے۔ ایوب خان نے اس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ تعمیراتی شعبہ سے وابستہ مزدور بھی ریاست میں ریت کی رائلٹی کی وجہہ سے کام سے محروم ہیں اور پچاس فیصد مستری، کامگار تلنگانہ و آندھراپردیش میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ مرکزی و ریاستی حکومت اس معاملہ میں سنجیدہ نہیں۔ جنوری 2019ءمیں ناندیڑ حمال ماپاڑی ہاتھ گاڑی سنگھ کی جانب سے ایک کانفرنس کا منصوبہ زیر غور ہے، جس میں ناندیڑ ضلع کی تمام محنت کش تنظیموں کو مدعو کیا جائے گا،جو مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی ہیں اور اسی کانفرنس میں حکومت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ 2019ءمیں منعقدہ ہونے والے انتخابات میں جو مزدوروں کے مسائل حل کرنے کا تیقن دے گا اُسی کے حق میں رائے دہی کی حکمت عملی کو بھی قطعیت دی جائے گی۔ نہ صرف ناندیڑ بلکہ ساری ریاست میں اسی طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔ ایوب خان قادر خان نے مزید کہا کہ مقامی ایم پی، ایم ایل ایز کی جانب سے حمال ماپاڑی کامگاروں کے مسائل سے اندیکھی کی جارہی ہے جس پر حمال ماپاڑی کامگاروں میں مقامی ایم پی، ایم ایل ایز کے خلاف برہمی پائی جاتی ہے۔