ناندیڑ:21 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)شہر وضلع میں کورونا کی وباءتیزی سے پھیل رہی ہے ۔ اسی لئے ناندیڑہول سیل مرچنٹ ایسوسی ایشن نے قدیم مونڈھا کی دوکانوں کو شام پانچ بجے تک ہی کھلی رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔کورونا وباءکے پیش نظر ایسوسی ایشن نے اپیل کی ہے کہ تاجر اپنی اوراپنے خاندان کی حفاظت کریں
۔ضلع میں اتوار کو چھوڑ کر تمام دن صبح نو تا شب سات بجے تتک دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ضلع انتظامیہ نے دی ہے۔لیکن مرچنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے طور پر دوکانیںصبح نو تا شام پانچ بجے تک کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلہ پر عمل آوری شروع ہوگئی ہے۔ اسلئے تاجر نئے اوقات پرعمل کریں اس طرح کی اپیل عہدیداران نے کی ہے۔