ناندیڑ:قدیم شہر میں رقم کے لین دین پرجان لیواحملہ‘دونوں گروپ کےخلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:19اکتوبر(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے پاٹھک گلی میں رقم کے لین دین ے معاملے پر دو گروپ میں زبردست مارپیٹ ہوئی جس میں کھلے عام تلوار ‘لوہے کی سلاخ کاستعمال کیاگیااس معاملے میںاتوارہ پولس اسٹیشن میں دونوں گروپ نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت در ج کروائی ہے۔

ادھارقم مانگنے پر تلوار‘راڈ سے مارپیٹ کرکے دانت گراکرزخمی کرنے کے معاملے میں فریادی نرسنگ لکشمن ماڑوتکر ساکن سدھناتھ پوری کی شکایت پر ملزمین اکشے کلتھے‘آکاش کلتھے‘ سچین کلتھے‘ پنڈھری ناتھ کلتھے‘ اروند کلتھے کے خلاف اتوارہ پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 326‘143‘ 148‘149‘ 504اور آرمس ایکٹ دفعہ 4/25کے تحت مقدمہ کااندراج کیاگیا۔

پی ایس آئی بیگ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔جبکہ اسی معاملے میں فریادی سچین کلتھے نے شکایت درج کروائی کہ پنٹو ماڑوتکر ‘گجانن مامڈوار ‘چیتن مامڈوار‘روہل مامڈوار ودیگر تین افراد نے مل کر تلوار ‘راڈ کااستعمال کرکے جسم کے بیشتر حصوں پروار کرکے زخمی کردیا ۔اس معاملے میں ماڑوتکر ‘مامڈوارو دیگر تین افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307‘326‘324‘ 143‘ 148‘149‘323]452‘504‘506‘اور آرمس ایکٹ دفعہ 4/25کے تحت مقدمہ کااندراج کیاگیا۔ اے پی آئی متیہ پوڈ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading