ناندیڑضلع کے مذہبی مقامات ‘ثقافتی ہال ‘شادی تقاریب کیلئے کلکٹرکے اہم احکامات

ناندیڑ:7مارچ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کوویڈ19 کی وبا ءدوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔مارچ کے مہینہ میں سب سے زیادہ کیسز پائے جارہے ہیں ا سی لئے ضلع کلکٹر ناندیڑ ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے آج 7مارچ کو نئے سخت احکامات جاری کئے ہیں ۔

جس کے مطابق مذہبی ثقافتی ہال ‘شخصی ‘مذہبی مقامات ‘شادی بیاہ تقاریب وغیرہ مقامات پرہجوم پر کنٹرول رکھنے کےلئے ضلع کلکٹرنے سخت احکامات جاری کئے ہیں

جس کے مطابق مذکورہ تمام مقامات پرصرف50 افراد کو شرکت کی اجازت رہے گی ۔سماجی فاصلہ پر عمل آوری کریں ‘ ان مقامات پر کسی بھی فرد کی داخلے کے و قت تھرمل اسکینگ کی جائے ،سرکاری دفاتر کے سامنے ‘ہڑتال ‘ مورچے ‘دھرنے آندولن پرپابندی عائد رہے گی ۔

یہ پروگرام نمائندوں کے طرز پر کئے جائیں ۔دو یا تین افراد متحد ہوکر میمورنڈم دے سکتے ہیں۔

سینیٹائزر کا وافر ذخیرہ رکھیں ۔بغیر ماسک گھومنے والوں سے 500 روپے جرمانہ وصول کرنے کی ہدایت دی گئی ہے