ناندیڑضلع کا 2روزہ ضلعی تبلیغی اجتماع ملتوی

ناندیڑ:(شیخ زبیر)دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے سبب عوامی اجتماعات پر ملک بھر میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کئی یاتراﺅں اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔اس ضمن میں ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق گذشتہ 12,13 مارچ 2020ئ بروز جمعرات اور جمعہ دو روزہ ریاستی سطح پر احمد نگر میں مشورہ منعقد ہوا ۔

اس کے بعد ضلع سطح پر ناندیڑ ضلع کا مشورہ 15مارچ کو عمر کالونی دیگلور ناکہ ناندیڑ میںہوا۔ اس مشورہ میںجناب عبدالقیوم صاحب امیر محترم ضلع ناندیڑ کی نگرانی و موجودگی میں ضلعے کے ذمہ دار صاحب کی متفق رائے سے ناندیڑ ضلع کا دو روزہ تبلیغی اجتماع تعلقہ لوہا ضلع ناندیڑ 25,24مارچ ءکو ملتوی کر دیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading