ناندیڑ:9مارچ :(ورق تازہ نیوز)گزشتہ کئی دنوں سے شہر کی سڑکوں پر گڑھے ہوگئے ہیں اس معاملے پرشہریان میں شدیدناراضگی پائی جاتی ہے۔ اسلئے میونسپل کارپوریشن اسٹینڈئنگ کمیٹی نے شہر کی 46سڑکوںکے گڑھوں کو بند کرنے کومنظوری دی ہے ۔جس سے شہر کی سڑکیں دوبارہ بہتر ہوجائیں گی ۔شہر کی تما م ہی اہم سڑکوں کی حالت خستہ ہوگئی ہے ۔جہاں پرجگہ جگہ گڑھے ہوگئے ہیں ۔گاڑی چلانے والوں کو کافی تکالیف کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ گڑھوں کے جھٹکوں سے کئی گاڑی چلانے والوں کو گردن کے منکے کی شکایت ہوگئی ہے ۔
لیکن کارپورشن کے پاس فنڈ دستیاب نہیں ہے اس طرح کی شور مچایاجارہاتھا ۔کل اسٹینڈئنگ کمیٹی کے اجلاس میںشہر کی 46 سڑکوں کی مرمت کو منظوری دی گئی ہے ۔ جس میں ریلوے اسٹٰشن تا وزیر آباد پولس چوکی ۔گرودوارہ گیٹ نمبر 1تا کیلی مارکیٹ۔ برقی چوک سڑک نمبر 1تا4 ‘متھا چوک تا قدیم مونڈھا۔برقی چوک تا دیگلور ناکہ ‘گرودوارہ پری کرما ۔2 ۔گاندھی پتلہ تا مہاویرچوک ‘وزیر آباد روڈ تابندہ گھاٹ ‘ساوریکر بلڈئنگ تا ناو¿ گھاٹ ‘دیگلور روڈ تا کیلی مارکیٹ ‘ ہڈکو ۔سیڈکو علاقوں کی سڑکوں کاہاٹ مکس کرکے مرمت کی جائے گی ۔اس کے علاوہ چھترپتی چوک تا ریسٹ ہاو¿س ‘شیواجی پتلہ تا دیگلور روڈ ‘ بھاگیہ نگر ٹی پوائنٹ تا وی آئی پی روڈ ۔ریلوے اسٹیشن ۔ ہنگولی گیٹ تاس ایم جی ایم الج ‘ڈی ایڈ کالج روڈ تا پھلے مارکیٹ تا پاو¿ڑے واڑی ناکہ ‘انڈسٹرئیل ائیریا سڑک ‘ بابا نگر ایس ٹی ڈی تا روپا گیسٹ ہاو¿س‘ شیواجی نگر تاڈاکٹر لین۔ لال واڑی ‘ہنگولی گیٹ‘ سلیپ روڈ او جنوب شمال ‘ دیگلور رڈ تاچوپالہ ‘ایکسس بینک تا کھڑکپورہ ‘آئی جی آفس تا لاتور روڈ ] جونا بھٹی سڑک ‘دربار مسجد تاناوگھاٹ ‘ورکشاپ تا متھا چوک ‘ متھاچوک تا گوردھن گھات بریج ۔لاتو ر روڈ ‘گرودوارہ علاقہ کی تما م سڑکیں ‘ ہنگولی گیٹ تا چکھلواڑی چوک ‘سڑک نمبر24گیان ماتا اسکول تا دیگلور روڈ ‘بھگت سنگھ روڈ تابافنا تانیاپُل ‘لاتور روڈ تا دودھ ڈیری ‘ائیرپورٹ سانگوی تا چھترپتی شیواجی چوک‘شیواجی نگر تا نصرت پور‘ ورکشاپ ٹی پوائنٹ تاناگرجنا ہوٹل ‘ وی آئی پی روڈ ‘آنند نگر چوک تا مہادیو دال مل ‘گوکل نگر چوک تا ایم ایس ای بی آفس ‘مالیگاو¿ں روڈ‘دیپ نگر پاٹی تا گیانیشور نگر ‘جیوتی ٹاکیز روڈ‘مہارانہ پرتاپ چوک تا بافنا ‘ ریلوے اسٹیشن تا دیگلور ناکہ ‘ دبک پُل تاسنگت صاحب گرودوارہ ‘ لاتو رروڈ پولس چوکی تا روی نگر چوک ‘گاندھی ودیالیہ تا بڑی درگاہ ‘صرافہ راستہ تا نگریشور مندرو منورہ مسجدتا امین کچی کی سڑکیں شامل ہیں ۔ ان تمام سڑکوں کی مرمت کیلئے پانچ کروڑ کے اخراجات درکار ہیں۔