ناندیڑ:31 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)ابھی بارش ختم ہوئے ایک دن بھی نہیں ہوا تھا کہ محکمہ موسمیات نے دوبارہ اشارہ دیا کہ مراٹھواڑہ میں 2نومبر تک مزید بارش ہوگی ۔
محکمہ کے مطابق مراٹھواڑہ کے ناندیڑ‘لاتور ‘ عثمان آباد ‘ پربھنی‘بیڑ اور ہنگولی اضلاع میں بجلی کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہوگی ۔ اس لئے کسانوں باخبر رہنے کی ہدایت محکمہ موسمیات نے دی ہے ۔موسم برسات کااختتام ہوکرتقریباایک ماہ کاعرصہ ہوچکا ہے لیکن کرناٹک میں طوفان آنے کی وجہہ سے بحرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کاپٹہ تیار ہونے سے آٹھ دنوں سے مراٹھواڑہ میں موسلادھاربارش ہورہی تھی جس کی وجہہ سے گوداوری ندی میںطغیانی آگئی تھی ۔
لیکن آج پھر ایک مرتبہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 2نومبرتک مزید بارش ہوگی ۔گزشتہ دنوں ہوئی بارش سے فصلوں کابڑے پیمانے پرنقصان ہوا ۔اس لئے آئندہ دو دنوں تک بارش سے مزید فصلوں کونقصان پہنچ سکتا ہے ۔