ناندیڑ:15ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز)کولہاپور سے چند ماہ قبل تبادلہ ہوکر ناندیڑ شہر کے ڈی واے ایس پی کے عہدہ پر براجمان سورج گورو کا تبادلہ حکومت نے پھر ایکبار کردیا ہے۔ مگرانھیں کہاں روانہ کیاگیا ہے اسکی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ سورج گورو کی جگہ انیل رام داس مسکے کو ناندیڑ شہر ڈی واے ایس پی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یاد رہےکہ ناندیڑ شہر کے ڈی واے ایس پی کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد ہی سورج گور ونے غیر قانونی کاروبارپر لگام کسنے کو اولین فوقیت دی تھی اور انکے خلاف اپنی کاروائیاں بھی تیز کردی تھی۔یہ سرکاری خدمات انجام دینے کے علاوہ وہ اچھے سماجی کارکن بھی ہے انکے اندر موجود اس صلاحیت کو انھوں نے سب کے سامنے اس وقت لایا جب قدیم شہر میںواقع نند گیری قلعہ کی تزئین نو میں کافی محنت کی تھی۔
انھوں نے قلعہ سے محبت رکھنے والوں پرایک ٹیم تیار کرکے اسکی صاف صفائی میں اہم رول ادا کیاتھا۔اُن کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک تاریخی مقام موجود ہے مگر اسکی حالت انتہائی خستہ ہے یہاں پر مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کئے جاسکتے ہیں۔
مگر ا نکی یہ خواہش پوری ہونے سے قبل ہی انکا تبادلہ ہوگیا۔ حالیہ دنوں ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت نے قلعہ میں آئندہ پورنیما کے ضمن میں ایک ثقافتی تقریب کے انعقاد کافیصلہ کیا ہے۔ جس میںسورج گوروکو مدعو کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔