ناندیڑ:شانتی نگر معاملے میں 7نوجوان گرفتار‘9جولائی تک پی سی آر

1514617057ناندیڑ: 7جولائی۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ روز قدیم شہر کے شانتی نگر علاقہ میں جان لیوا حملہ او رسنگباری کے دو واقعات رونما ہوئے تھے اس معاملے میں پولس نے سات ملزمین کوگرفتار کیا ہے ۔جان لیو احملہ کے معاملے میںچار ملزمین کوعدالت نے 9جولائی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ 6جولائی کو دوپہر بارہ بجے پہلوان ٹی ہاوس کے قریب ایک میڈیکل اسٹور کی سیڑھیوں پر گوئند کامڑے عمر 20سال شدیدزخمی حالت میں خون میں لت پت ملاتھا ۔اس واقعہ کے بعد علاقہ میں ہجوم ہوگیاتھااور سنگباری کاواقعہ بھی رونما ہوا ۔

گوئند مارپیٹ معاملے میں اسکے بھائی اجئے کامڑے کی شکایت پر اتوارہ پولس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔اے پی آئی بالو گیتے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ سنگباری معاملے میںپولس ملازم گیان دیو چورے کی شکایت پر ہجوم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 336ودیگر دفعات کے تحت جرم درج کیاگیا ہے۔اس معاملے کی تفتیش پی ایس آئی ناگرے کے سپرد کی گئی ہے ۔ڈی واے ایس پی دھننجے پاٹل ] پی آئی صاحب راو نرواڑے ]کی رہنمائی میں پولس نے گوئند کامڑے مارپیٹ معاملے میں شیخ فرغان عرف پپو شیخ‘ سید محسن سید سلطان ‘عبدالغفار عبدالخالد ‘اور شیخ ریان شیخ الیاس کو حراست میں لیا ہے ۔ ان چاروں کو آج عدالت میںپیش کرنے پر 9جولائی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔سنگباری معاملے میںگرفتار تین ملزمین کو پی سی آر ملا یا نہیں اسکی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading