ناندیڑ:شادی شدہ خاتون کارسی سے گلادباکرقتل

ناندیڑ:2. اپریل۔ (ورق تازہ نیوز)آٹورکشہ کیلئے مائیکہ سے رقم نہ لانے پر قندہار تعلقہ کے موضع بہادرپورہ کے درگا گیانوبا گائیکواڑ عمر 22اس شادی شدہ خاتون کارسی سے گلا دباکر قتل کردیاگیا ۔یہ واقعہ 31مارچ کو رونما ہوا ۔اس معاملے میںمقتولہ کے شوہر ‘دیور‘سسر کے خلاف قندہار پولس اسٹیشن میں درج کیاگیاہے۔ پان بھوسی کی درگا کی شادی بہادرپورہ کے گیانوبا گائیکواڑ کے ہمراہ دو سال قبل ہوئی تھی۔

گزشتہ ایک سال سے شوہرگیانوبا گائکواڑ‘ سسر ناگوراو گائیکواڑ اور دیورگریش ناگوراو گائیکواڑ نے آٹورکشہ خریدی کےلئے مائیکہ سے لانے کامطالبہ کرکے ذہنی وجسمانی اذیتیں دیں ۔رقم نہ لانے پر31مارچ کو تینوں نے مل کر دوپہر کے وقت رسی اور اسکارف سے درگا گلادباکر قتل کردیا۔ابتداءمیں پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ درج کیاگیاتھالیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ اسکاقتل کیاگیا ۔ درگا کے والد اتم مریبا کامڑے کی شکایت پرگیانوبا گائیکواڑ(شوہر)‘ناگوراوگائیکواڑ( سسر) اورگریش گائیکواڑ(دیور) کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302‘498(A)‘ 34کے تحت مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے ۔