ناندیڑ:20اکتوبر: (ورقِ تازہ نیوز) دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں لال واڑی میں دیوی مورتی کی تنصیب کو لے کر جمعرات کی رات دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جس میں چھ افراد زخمی ہوئے اور ایک خاتون کے دانت گر گئے۔ اس سلسلے میں دیہی پولس اسٹیشن میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔لال واڑی ناندیڑ میں دو گروپوں کے درمیان تقریباً 2 دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ درگا دیوی کو سجائے جانے کی وجہ سے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔
اس میں جمعرات کی رات 10 بجے کے قریب معمولی بات پر جھگڑا شروع ہونے کے بعد کچھ لوگ حل کرنے گئے۔ لیکن معمولی وجہ سے یہ صورتحال ہاتھ سے نکل گئی اور شہریوں کے دو گروپ ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ ہو گئے اور تصادم ہو گیا۔ اس واقعے میں تقریباً چھ افراد زخمی ہوئے اور ایک خاتون کے دانت گر گئے۔
اس معاملے میں بالاجی سنبھاجی گورتک (عمر 45)، اومکار بالاجی گورتک (عمر 25)، سویتا دگمبر گورتک (عمر 32)، گنپتی سنبھاجی گورتک (عمر 45)، سویتا بالاجی (دانتگرے) گورتک (عمر 45) ، رنگناتھ نوناتھ گورتک (عمر 30) زخمی ہوئے ہیں اور وشنو پوری کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس معاملے میں سشانت سانگیکر، گووند سانگیکر، کرن لنگیگر، منگیش سانگیکر کو دیہی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس انسپکٹر بھنڈروار نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
زخمیوں کو سرکاری اسپتال وشنو پوری بھیجا گیا ہے۔ شکایت کے بعد جمعہ کو مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے گاﺅں میں حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں گزشتہ کئی دنوں سے معمولی بات پر جھگڑا چل رہا تھا۔