ناندیڑ:3جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے مالیگاو¿ں روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے نوجوان کی شدیدزخمی ہونے سے موت ہوگئی ۔ یکم جنوری کو شب ساڑھے تین بجے یہ حادثہ رونما ہوا ۔ پولس ذرائع کے بموجب یکم جنوری کو شب ساڑھے تین بجے مالیگاو¿ں روڈ کے بھویتیہ نگر سے نریندر صاحب راو¿ عمر 26 سال ساکن پورنا تعلقہ کو تیزرفتارسے گزررہے ٹرک نمبر MH 7533 کے ڈرائیور نے زبردست ٹکر ماری جس کی وجہہ سے نوجوان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی ۔ بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن میںفریادی جگناتھ تکارام آٹھولے کی فریاد پر مذکورہ ٹرک کے ڈرائیور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 279‘304(A) کے تحت جرم درج کیاگیا ہے ۔ اے پی آئی ڈماڑے حادثہ کی تفتیش کررہے ہیں۔
٭اردھاپور: ناندیڑتا ہنگولی روڈ پر پارڈی گاو¿ں کے قریب ٹریکٹر نے نے موٹرسائیکل سوار کوٹکر ماری جس میں نوجوان کی موت ہوگئی ۔ حادثہ کی تفصیل یوں ہے کہ 30 ڈسمبر کو شب ساڑھے آٹھ بجے ناندیڑتا ہنگولی جانیوالی روڈ پر پارڈی گاو¿ں کے سامنے سے دودھاجی سنبھاجی مورے عمر 42سال ساکن کامٹھا تعلقہ کلمنوری اپنی موٹر سائیکل نمبر MH 38-AS- 3165 پر سوارہوکر ناندیڑ سے ہنگولی کی سمت جارہاتھا اسی دوران ٹریکٹر نمبر MH 26-V- 8093 کے ڈرائیور نے لاپرواہی کامظاہرہ کرکے موٹر سائیکل کو ٹکرماری جس میں وہ شدیدزخمی ہوگیااور اسکی موت ہوگئی ۔اس حادثہ کیلئے ذمہ دار ٹریکٹر ڈرائیو ر کے خلاف فریادی اشوک مور ے کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی جامودر مزید تحقیقات کررہے ہیں۔