ناندیڑ:دودھ ڈیری کے قریب سے رہائش گاہ سے 385 لیٹر تیزاب ضبط

ناندیڑ :3جنوری(ورق تازہ نیوز)دیہی پولیس نے معلومات ملنے پر پرشورام دیوکر کے مکان سے چھاپہ مارکر تیزاب کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط کیا ہے.اسکے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا ہے۔پولیس نے 385 لیٹر ایسڈ ضبط کیا ہے۔ دیہی پولیس اسٹیشن کادستہ 23ڈسمبر کو اس علاقہ میںگشت کررہاتھا کہ دودھ ڈیری چوک کے بازو والمیکی چوک کے چاندی ریفائنری پرشورام ارجن راو¿ دیوکر کے رہایشی مکان میں غیر قانونی طریقہ سے تیزاب رکھنے کی اطلاع ملی ۔اسکے بعد موتی رہائش گاہ پرچھاپہ مارکر385 لیٹر ایسڈ ضبط کیا ہے۔ یہ تیزاب 11 نیلے کین میں رکھاگیاتھا ۔اس معاملے میں پی ایس آئی گوئیند وجئے کھیرے کی شکایت پر 2جنوری کو پرشورام کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading