ناندیڑ:سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والاپیغام روانہ کرنے پرچار افراد کے خلاف کاروائی

دیگلور:یکممارچ۔(ورق تازہ نیوز)سوشل میڈیا پر فرقہ وارنہ منافرت پھیلانے والا پیغام ارسال کرنے کے معاملے میں چار افراد کے خلاف ایل سی بی ناندیڑ نے کاروائی کی ہے ۔ فی الحال ملک میں دہلی تشدد کے بعد حالات کشیدہ ہے ایسے میں سماج کے باشعورافرادکوملک کی یکجہتی اور مستقبل کو محفوظ کرنا ضروری ہے لیکن کچھ سماج دشمن عناصراور گروپ ملک کے قومی یکجہتی و تانے بانے کو تار تار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کےلئے سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال ہورہا ہے

۔دیگلور میں بھی اسی طرح کے پیغامات سوشل میڈیا پرارسال کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 108 سی آر پی سی کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔دیگلور پولس شہر وتعلقہ کے تمام واٹس ایپ گروپس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ہفتہ کے دن دیگلور میں سوشل میڈیاپر متنازعہ پیغام ارسال کرکے پُرامن ماحول کومکدر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

پولس نے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کرنے کے بعد سنتوش چندرکانت کونگلوار ‘ نامدیو لالو نیلموار ‘ ناگیش مادھو‘اسعد اعظم ہاشمی کے خلاف ایل سی بی ناندیڑ نے کاروائی کی ہے ۔دیگلور کے پی آئی بھگوان راو نے واضح الفاظ میں کہا کہ سوشل میڈیا پرا س طرح کے متنازعہ پیغامات ارسال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس طرح کوئی بھی متنازعات پیغامات ارسال کرنے سے گریز کریں ۔