ناندیڑ:دیگلورناکہ علاقہ میں نوجوان کا قتل

ناندیڑ:یکم نومبر ( ورق تازہ نیوز) 30 اکتوبر کو رات ایک بجے کے قریب، ناندیڑ کے خسرو نگر چونا بھٹی کے پاس الراحت اسپتال کے سامنے ایک 24 سالہ نوجوان کو سڑک پر قتل کر دیا گیا۔عبدالمبین عبدالرشید کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، اس کے

بیٹے محمد ارباز عبدالمبین باغبان (عمر24)کو محمد الماس عرف ببلو عبدالغفور نے کہا کہ کتے یہاں آ‘تو میری قدر نہیں کررہا‘ تجھے زندہ رہنے کاکوئی حق نہیں ہے۔ یہ باتیں کہنے کے بعد محمد ارباز کو کے پیٹ میں لوہے کا خنجر گھونپ کر مار ڈالا ۔

جس میںنوجوان کی دردناک موت ہوگئی۔اتوارہ پولیس نے آئی پی سی 302، 506 کے تحت مقدمہ نمبر 338/2023 درج کیا ہے اور پولیس انسپکٹر سنتوش تامبے کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر شیخ اسد مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading