ناندیڑ:دونوں پیروں سے معذور ضمیرخان نے آٹورکشہ کے انجن سے جیپ تیار کی

ناندیڑ:9مارچ۔(ورق تازہ نیوز) دونوں پیروں کی معذوری کے ساتھ ایک معذور لڑکے نے آٹورکشہ کے ذریعہ ایک نئی جیپ تیار کی ہے جو جسپی جیسی نظر آتی ہے۔ ناندیڑ کے نائیگاوں تعلقہ کے نرسی گاو¿ں کے ضمیر خان نے بہ آسانی یہ جیپ بنائی۔ اس نے آٹورکشہ کے انجن سے جیپ جیسی گاڑی تیار کی ہے ۔ضمیر خان ناندیڑ ضلع کے نائیگاوں کے نرسی کا ساکن ہے جو دونوں پاو¿ں سے معذور ہے۔وہ پیدائشی معذور ہے ۔ لیکن اس نے اپنیمعذوری پر قابو پالیا ہے۔ ضمیر خان خود ایک آٹو میکانک ہے۔ وہ مختلف تجربات کرنا پسند کرتا ہے۔ چونکہ اس کے دونوں پیر نہیں تھے ، اس لئے اسے چلنے کے لئے دوسروں پر انحصار کرنا پڑاہے۔ اس کے نتیجے میں یہ انوکھا خیال اس کے دماغ میں آیا ، اور اس نے آٹو سے براہ راست جیپ بنائی۔ضمیر نے اپنے تیز دماغ کو استعمال کرتے ہوئے ایک جیپ بنائی جو آٹو انجن سے تیار کی گئی ۔ ضمیر نے اس انوکھی فور وہیلر بنانے کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ضمیر خان کی اس نئی تیکنیک کی سبھی تعریف کررہے ہیں۔ضمیر نے ناندیڑ پہنچ کرضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر سے ملاقا ت کی اورانھیں اپنی تکنیک اورجیپ سے واقف کروایا ۔یہ جپسی کی طرح تیار جیپ کو بغیر ٹانگوں والا کوئی بھی فر دچلا سکتا ہے۔ اس جیپ میں ہاتھ سےہی کلچ ، بریک اور گیئر ڈالا جاسکتا ہے ۔ لہذا یہ کار معذور افراد کے لئے کارآمد ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹو سے جیپ بنانے کے کام میں انکے ساتھی میکانکوں نے کافی تعاون کیا۔