
ناندیڑ:5۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز) ایک خاتون کا واٹس ایپ پیغام‘فیس بک پیغام کو ہیک کرکے اس فون پر بات نہ کرنے پر یہ ڈاٹاسوشل میڈیا پرفارورڈ کرنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کے خلاف شیواجی نگر پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیاہے۔
ایک 37 سالہ خاتون کی درج شکایت کے مطابق اس نے اپنا موبائل فون اریہنت موبائل شاپی پھلے مارکیٹ کو رپئیر کیلئے دیا تھا ۔ دوکان کے ملازم آشیش نے اس فون میں موبائل خاتون کے واٹس ایپ ‘ فیس بک کا ڈاٹا اور فوٹوز کو کاپی کرکے خاتون کیساتھ دھوکہ دہی کی ۔
اس کے بعد نوجوان نے خاتون سے کہا کہ اگر وہ فون پر اُس سے بات نہیں کرتی ہے تو اسکا تمام ڈاٹا سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔
اس کے بعد خاتون نے شیواجی نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ۔ پولس نے نوجوان کو حراست میں لیا اور اسکے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات اور انڈین ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کردیاہے