ناندیڑ:حضرت زندہ شاہ مدار رضی اللہ عنہ کا602 سالہ عرس منایاگیا

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)آج بتاریخ 16 جمادی الاول مطابق 23جنوری بروز بدھ کوحضور قطب الارشاد سیدنا بدیع الدین احمد الحسنی الحسینی قطب المدار المعروف زندہ شاہ مدار رضی اللہ عنہ کا 602 سالہ عرس مقدس آپ کہ آستانہ (چلہ ) مبارک بڑی درگاہ شریف ناندیڑ مہاراشٹرا میں بڑے احتشام کہ ساتھ حضرت سید شاہ محمد نصیرالدین شمیم صاحبِ قبلہ جعفری مداری العاشقانِ مَکّھاشاہی سجادہ نشین و متولی بڑی درگاہ شریف کی سرپرستی ونگرانی میں منایا گیا۔

صاحبِ سجادہ نشین کہ مکان سے جلوس صندل شریف روانہ ہو کر بڑی درگاہ شریف پہنچا. بعد نماز مغرب آستانہ (چلہ ) مبارک سیدنا زندہ شاہ مدار میں صندل مالی پیشکش کشتی مبارک غلاف، چادر گل، فاتحہ شجرہ خوانی و دعائے خیر کہ بعد نیاز عام کا اہتمام رہا۔عرس شریف میں کثیر تعداد میں عاشقانِ اولیاءنے شرکت فرما کر سعادتِ دارین حاصل کی.

بتاریخ 24 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاءایک عظیم الشان جلسہ عظمت اولیاء و فیضان زندہ شاہ مدار رضی اللہ عنہ منعقد ہوگا جس میں مقرر خصوصی حضرت علامہ و مولانا محمد حنیف قادری صاحب (کامل الفقہ جامعہ نظامیہ) حیدر آباد کا خطاب ہوگا آپ تمام مشائخین علمائ دین عاشقانِ اولیاءکاملین شرکت فرما کر سعادتِ دارین حاصل کریں۔ اس طرح کی پیرس نوٹ برادران سجادہ نشین عزیز الدین المکّھاشاہ اولیاء نے جاری کیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading