عام انتخابات سے قبل ریلوے میں زبردست بھرتی،2.5 لا کھ لوگوں کومل سکتی ہے نوکری

نئی دہلی،23 جنوری(پی ایس آئی)

جنوری،بھارتی ریلوے 151548 ملازمین کی بھرتی کے لئے 14 مہینے پہلے شروع کئے گئے بھرتی کے ایک بہت بڑے عمل کے خطوط پر بھارتی ریلوے میں مختلف کاڈروں کے لئے 230000 مزید ملازمین کی بھرتی کا تازہ عمل شروع کرے گا جو دو مرحلوں میں اگلے دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویڑن کے خطوط پر بھارتی ریلوے پورے ریلوے نیٹ ورک کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی خاطر نئے پروجیکٹوں کے لئے ضروری افراد ی قوت کو پورا کرنے کے لئے مسلسل اپنی ورک فورس میں اضافہ کررہی ہے۔ بھرتی کی یہ مہم اوور ٹائم کے کام ، پروجیکٹوں کے نفاذ میں تاخیر ، صلاحیت میں کمی اور جدید کاری میں رکاوٹوں جیسے طویل عرصے سے موجود معاملات کو حل کریں گی۔ ریلوے میں سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ، جو 2004 سے تین گنا ہوچکا ہے ، بھرتیوں کی ضرورت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے بھارتی ریلوے میں روزگار کے فروغ کے ساتھ توسیع کو نافذ کیا جائے گا۔فی الحال بھارتی ریلوے میں ملازمین کی منظور شدہ تعداد 1506598 ہے ، ان میں سے 1223622 اہلکار کام کررہے ہیں۔ باقی 282976 آسامیاں خالی ہیں۔ 151548 عہدوں کے لئے بھرتی کا عمل جاری ہے جس کے بعد 131428 عہدے اب بھی خالی ہیں۔ اس کے علاوہ سن 2019-20 اور 2020-21 میں بالترتیب تقریبا 53 ہزار اور 46 ہزار ملازمین ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس طرح اگلے دو برسوں میں مزید 99 ہزار ملازمین کے لئے آسامیاں خالی ہوجائیں گی۔ اس طرح بھرتی کے موجودہ عمل کو دیکھتے ہوئے اگر ہم موجودہ 131428 آسامیوں میں تقریبا 99 ہزار مزئد آسامیوں کو جوڑیں تو اگلے دو سال میں ریلوے کو تقریبا دو لاکھ 30 ہزار ملازمین کی بھرتی کرنی ہوگی۔ ان خالی آسامیوں پر اگلے دو برسوں میں دو مرحلوں میں بھرتی کرنے کی تجویز ہے۔ پہلے مرحلے میں 131328 عہدوں کے لئے تازہ بھرتی کا عمل فروری- مارچ 2019 میں شروع کیا جائے گا۔ حکومت کی ریزرویشن کی پالیسی کے مطابق ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی امیدواروں کے لئے تقریبا 19715 ، 9857 اور 35485 آسامیاں ریزرو کرنی ہوں گی۔ اس کے علاوہ آئین کی 103 ویں ترمیم کے مطابق ، جسے حال ہی میں پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا ہے، ان میں 10 فیصد آسامیاں تقریبا جو 13100 کے قریب ہوں گی ، اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے امیدوارو ں سے پر کی جائیں گی۔

یہ عمل اپریل – مئی 2020 تک پورا ہوجائے گا۔پہلے مرحلے میں 131328 افراد کی تازہ بھرتی مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کی جگہ تقریبا 99 ہزار افراد کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ حکومت کی ریزرویشن پالیسی کے مطابق ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے لئے بالترتیب تقریبا 15000، 7500 ، 27000 اور 10000 عہدے ریزرو رکھے جائیں گے۔بھرتی کا عمل مختلف کارڈر کے لئے کیا جائے گا جس میں عہدے کے مطابق ہی آئی ٹی آئی کے سرٹیفکٹ یا ڈپلومہ سے لے کر انجینئرنگ یا گریجویشن کی ڈگریوں کے لئے کم از کم اہلیت کا پیمانہ طے کیا جائے گا۔

بھرتی کے اس عمل سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر زبردست روزگار پیدا ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 131328 آسامیوں پر بھرتی کے بعد 99 ہزار افراد کی بھرتی سے براہ راست تقریبا 230000 روزگار مہیا ہوں گے۔ اس کے نتیجے میں ریلوے کی کارکردگی اورسرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ علاقائی معیشتوں میں بھی تیزی آئے گی اور خطوں کی اقتصادی حالت بہتر ہونے سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع دستیاب ہوں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading