ناندیڑجنوب سے فاروق احمد ونچت اگھاڑی کے امکانی امیدوار‘ آج ایک فہرست کااجرائ

71140194_1163688043819045_6138978789771706368_nناندیڑ:28ستمبر(ور ق تازہ نیوز)ونچت بہوجن اگھاڑی کے امیدواروں کی مزید ایک فہرست بروزاتوار 29 ستمبر کوجاری ہونے کے صد فیصد امکانات ہیں۔اس فہرست میں ناندیڑ شہر کے اسمبلی حلقہ شمال اور جنوب کے امیدواروں کے ناموں کاشمارہوگا ۔ اس طرح کی اطلاع ونچت اگھاڑی کے مہاراشٹر پردیش ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ یہ بھی مصدقہ اطلاع ہے کہ ناندیڑحلقہ جنوب سے پارٹی کے پردیش ترجمان اور جواں سال قائد فاروق احمد کو امیدواری ملنے کے روشن امکانات ہیں ۔

ہمارے نمائندے نے جب فاروق احمدسے ربط قائم کیاتو انھوںنے بھی یہی کہاکہ انھیں اگھاڑی کا ٹکٹ ملنے کی پوری توقع ہے۔ اسلئے وہ اپنے حلقہ کی اہم شخصیات کے علاہ عام افراد سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔ایسی اطلاع ہے کہ ممبئی میںونچت اگھاڑی کی پارلیمنٹری بورڈ کااجلاس جاری ہے ۔جس کی صدارت پارٹی قائد بالاصاحب امبیڈکر کررہے ہیں۔اسمبلی انتخابات کےلئے 27 ستمبر سے پرچہ نامزدگیوں کاآغاز ہوچکا ہے۔ اورناندیڑ حلقہ جنوب وشمال سے ایک ایک امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ ونچت اگھاڑی نے ریاست کی تمام 288 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ابھی تک کچھ امیدوار وں کے ناموں کااعلان ہوچکا ہے۔البتہ ایم آئی ایم کے ساتھ اگھاڑی کے اتحاد کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں ۔ناندیڑضلع کے تین حلقہ انتخاب ناندیڑشمال‘ ناندیڑجنوب اور بھوکر سے بڑی تعدادمیں خواہشمند امیدار وں نے اگھاڑی کاٹکٹ مانگا ہے۔ ناندیڑ جنوب سے فاروق احمد بھی ٹکٹ مانگا ہے اور اطلاع کے مطابق خواہشمند امیدواروں کی فہرست میں وہ سر فہرست چل رہے ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading