ناندیڑ:تنخواہ کے بہانے سوسائٹی سیکریٹری نے خاتون معلمہ کاجنسی استحصال کیا

حدگاوں:16ستمبر (ور ق تازہ نیوز)یہاں کے رِدھی ۔ سدھی ۔گڈشیفرڈ انگلش اسکول میں گزشتہ دو ماہ سے خدمات انجام دینے والی خاتون معلمہ کو تنخواہ دینے کے بہانے گھر بلواکر اسکا جنسی استحصال کرنے والے سوسائٹی ذمہ دار سندیپ بھورے اورانکے ساتھ دیگر ایک معلمہ و چپراسی کے خلاف متاثرہ خاتون کی شکایت پر استحصال اور ایٹراسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ متاثرہ خاتون جولائی سے اسکول میں ماہانہ تین ہزار روپے تنخواہ پر رجوع ہوئی۔

10 ستمبر کو اسی اسکول کی معلمہ سویتا ہاٹکر نے متاثرہ خاتون سے کہاکہ تمہیں سر نے(سوسائٹی ذمہ دار) نے تنخواہ کےلئے گھر طلب کیا ہے ۔لیکن اس دن اتوارکی تعطیل رہنے پر اس نے گھر آنے سے انکار کردیا ۔11ستمبر کو دوپہر کے وقت جب وہ اسکول میں موجود تھی دوبارہ اسی معلمہ کے ذریعہ پیغام دیا کہ سر نے تمہیں طلب کیا۔اسکول کی عمارت کے بالائی منزلہ پر ہی سر کا مکان ہے اسلئے دونوں معلمات مکان میں گئے ۔اس وقت دوسری معلمہ نے کہا کہ سر مسائل و مشکلات میں کافی مدد کرتے ہیں تمہیں بھی مدد کریں گے انکی خواہش پوری کرنے کی ترغیب دی۔اس متاثرہ خاتون کے سامنے ہی سوسائٹی ذمہ دار نے اُس خاتون کے کندھے پر ہاتھ رکھ کراپنی خواہش کااظہار کیا۔ یہ دیکھ کر وہ خاتون چکرا گئی.

اسکے بعدوہ اپنے گھر چلی گئی ۔ دو دنوں تک وہ اسکول نہیں گئی ۔اس بارے میں شوہر نے دریافت کیا تواس نے وجوہات سے واقف کروایا جس کے دونوں پولس اسٹیشن پہنچے لیکن پولس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ۔ سوسائٹی کا سیکریٹری مجلس بلدیہ میں کوآپٹ رکن ہے اسلئے سیاسی دباو ڈالنے کی پوری کوشش کی ۔

مختلف ذرائع سے متاثرہ خاتون پر دباو ڈال کر شکایت نہ کرنے کیلئے کہاگیا لیکن گزشتہ شب پولس نے مقدمہ درج کردیا۔سوسائٹی سیکریٹری سندیپ بھورے ‘ معلمہ سویتا ہاٹکر ‘ملازم پائیک راو کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading