ناندیڑ:تلوار کی دھاک پردو افراد کو لوٹ لیا

ناندیڑ:18ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)شہر کے عدالت کے عقب میں روڈ پر گزشتہ شب نوجوان کوچار افراد نے تلوار کی دھاک پر لوٹ لیا ۔نقدرقم اورموبائیل فون‘موٹرسائیکل بھی چھین لی۔ وزیرآباد پولس اسٹیشن میں فریادی راہول بھیم راو¿ چودندتے نے شکایت درج کروائی کہ 17دسمبرکو شب آٹھ بجے وہ اپنے دوست کے ہمراہ ناندیڑ عدالت کے عقب راہول گاندھی ہندی کالج کے پاس سے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکرجارہے تھے کہ اس وقت چار نامعلوم افراد نے انھیں روک دیااورتلوار کی دھاک پردکھاکر کہنے لگے کہ”تمہارے پاس کے پیسے اورموبائل فون ہمیں دے دو“تلوار کی دھاک دیکھ کرفریادی اورانکا دوست گھبراگئے اور دونوں نے نقد رقم 6010 روپے اور دو موبائل فون ‘ ایک موٹرسائیکل لٹیروںکے حوالے کردی اسکے بعد چاروں ملزمین فرار ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعدفریادی نے وزیر آباد پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے لوٹ مار کی شکایت درج کروائی ۔تعزیرات ہند کی دفعہ 392‘ 34 کے تحت جرم درج کیاگیا۔ پی ایس آئی کرن پٹھارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading