بلولی:12۔مارچ (ابراربیگ)داعی اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب کی رہنمائی میںعرصہ دراز سے ناندیڑ ضلع میں ایک جماعت برادران وطن کو اسلام کی دعوت پہنچانے کاکام کررہی ہے ۔
اسی سلسلہ میں بلولی شہر میں بھی ایک پروگرام بعنوان ” اسلام سبھی کیلئے“ رکھاگیاتھا جس میں ناندیڑ سے مقرر کی حیثیت سے امجدخان صاحب تشریف فرما تھے۔موصوف نے اپنے خطاب میں کہاکہ سبھی مذاہب کے ماننے والوں کاایک ہی رب اللہ ہے ۔اور حضرت محمد ﷺ اسلام مذہب کے آخری رسول ہے ۔ قرآن صرف مسلمانوں کےلئے نہیں بلکہ تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔
انھوں مزید کہا کہ ہرانسان کوموت برحق ہے اور موت کے بعد ایک زندگی ہے جس میں دنیا میں جس نے اچھے اور بُرے کام کئے اسے اسکا صلہ دیاجائے گا۔اس پروگرام کی صدارت سابق صدر بلدیہ یادوراو¿ تڑمے ‘ نے کی اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹرلکھماوار ‘ سرکل انسپکٹر بھگوان دھبڑگے ‘ؑڈاکٹر صلاح الدین ناندیڑشریک تھے ۔ پروگرام میںبرادران وطن کوقرآن مجید دی گئی ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے اورغیر مسلم بھائیوں کو مدعو کرنے میں اعجاز فاروقی نے اہم رول ادا کیا ۔