ناندیڑ:بی جے پی کی بینر بازی کو کانگریس کا کرارا جواب

ناندیڑ۔24اکتوبر( نامہ نگار) : مہاراشٹر میں ان دنوں کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاستی صدر اشوک چوہان کی قیادت میں جن سنگھرش یاترا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مراٹھواڑہ کی جن سنگھرش یاترا کا تلجا پور سے24اکتوبر کو ہوچکا ہے۔ ناندیڑ میں جن سنگھرش یاترا کی آمد کے مد نظر ضلع بھر میں کانگریس کی جانب سے بینرس اور ہورڈنگس لگائے گئے ہیں۔ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت کا پردہ فاش کرنے والے بینرس کانگریس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ عام لوگوں میں کانگریس کے لئے بڑھتی ہوئی ہمدردی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی بوکھلاچکی ہے۔ جن سنگھرش یاترا میں رخنہ اندازی ڈالنے کی غرض سے بی جے پی کے قائدین نے ناندیڑ شہر میں کچھ مقامات پر بینرس لگائے تھے جس کا آج کانگریس نے بھی بینرس کے ذریعہ سے کرارا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کا مزید پردہ فاش کیا۔ ناندیڑ ضلع ےہ کانگریس کا ایک مضبوط قلعہ ہے۔ ریاستی صدر اشوک چوہان کی قیادت میں تمام پارٹی ورکرس کانگریس کو مضبوط کرنے کے لئے ہمیشہ ہی ایک پلیٹ فارم پر کام کرتے ہیں۔ کانگریس میںکسی بھی قسم کی کوئی گروپ بازی موجود نہیں ہے مگر بی جے پی نے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے گروپ بازی کانگریس میں ہونے کا بینر لگایا اس کا فوری جواب کانگریس کی جانب سے دیا گیا۔ دلال سرکار‘ سینئر قائدین کی پارٹی میں حالت‘ عوام بے حال‘ بی جے پی کے لیڈر مالا مال اس طرح کے عنوانات سے تحریر شدہ کانگریس کے بینرس آج شہر میںلگائے گئے۔ ان بینرس میں بی جے پی لیڈر یشونت سنہا اور سوریہ کانتا پاٹل کے جاری کردہ بیانوں کی خبریں شائع کی گئی۔ بی جے پی میں لال کرشن اڈوانی‘ مرلی منوہر جوشی‘ ایکناتھ کھڑسے کی حالت کیا کی گئی ےہ دکھایا گیا۔ شتروگھن سنہا‘ یشونت سنہا‘ پروین توگڑیا جو بی جے پی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں اُن کی خبروں کو بھی بینر میں شامل کیا گیا۔ بی جے پی کے غیر ذمہ دار بیانات دینے والے قائدین کے خبروں کو اس بینر میں جگہ دی گئی۔ جن سنگھرش یاترا میں رخنہ اندازی ڈالنے کی کوشش کرنے والی بی جے پی کو کانگریس قائدین نے اُسی انداز میں کرارا جواب دیا ہے جو شہر میں سیاسی بحث کا موزوں بنا ہوا ہے۔

Leave a comment