ناندیڑ:بین المدارس علاقائی سطح کی سائنسی نمائش میں مدینة العلوم ہائی اسکول کو انعام دوّم کا اعزاز

ناندیڑ:12۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)بتاریخ 11 جنوری 2020 کو ناندیڑ کے جہلم سیوا بھاوی ٹرسٹ کے زیر انصرام سندیپانی پبلک اسکول ناندیڑ کی جانب سے نویں بین المدارس علاقائی سطح بضمن ڈاکٹر سی وی رمن سائینٹیف کا ٹرافی 2020 کے تحت منعقدہ بڑی سائنسی نمائش میں ناندیڑ کے مدینة العلوم ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات نے سائنسی ایجادات پر مشتمل اکتیس سائنسی ماڈلز بناکر اسکول کی کارکردگی کے حوالے سے پیش کیا۔ اس سائنسی نمائش میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول ہذا کے ہونہار طالبات رمشہ صدف شیخ عبدالقدیر اور سہانہ بیگم شیخ یوسف برائے ” Hydraulic Magic Track “ کے ماڈل کو شاندار انعام دوّم تمغہ و توصیف نامہ سے نوازا گیا۔index

مذکورہ ماڈل کو نقل و حمل اور مواصلات کے اختراعی نمونے کے طور پر پسند کیا گیا اور انعام دوّم کے اعزاز سے نوازا گیا. علاوہ ازیں کوئز مقابلے میں بھی طالبات سعدیہ بیگم عبدالرشید اور ثانیہ صدف یوسف خان نے دوسرے راو¿نڈ تک اچھی رسائی حاصل کی تھی. واضح رہے اس سائنسی نمائش میں تقریباً 72 اسکولوں نے عملی طور پر تجر بات پیش کیئے جبکہ اس نمائش میں کم و بیش 600 سے زائد ماڈلس اور پروجیکٹس عمومی نمائش کیلئے رکھے گئے تھے۔ تمام شریک طلبہ و طالبات کو استحسان اسناد سے نوازا گیا. اس موقع پر اسکول ہذا کی صدر معلّمہ ثمینہ انجم صاحبہ، انچارج معلّمہ خان نکہت یاسمین صاحبہ، طیب النساء صاحبہ، عبدالعلیم سر، محمد شکیل سر و دیگر اسٹاف نے خصوصی طور پر اس نمائش میں شرکت کی اور مشاہدہ کر کے طلبہ و طالبات کی تعریف و ہمّت افزائی کی. مدرسہ ہٰذا کی اس بڑی کامیابی پر مجلس انتظامی کے عہدیداران و جملہ اراکین، انچارج معلّم سیّد جاوید علی سر اور شیخ اعجاز سر نے مبارکباد دی اور صدر معلّمہ ثمینہ انجم صاحبہ نے مبارکباد دیتے ہوئے ہونہار طالبات اور سائنسی مضمون کے اساتذہ کرام محمدی عظمیٰ خان، حمیرا بیگم، ناہید بیگم، عبدالحسیب، محمد مکرم علی اور عبدالرحیم کی انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام نے محنت کرکے بچوں میں اچھا اعتماد پیدا کیا ہے اور بالخصوص انعام دوّم تمغہ حاصل کرنے والے ہونہار طالبات کی بہترین کارکردگی پر انھیں مبارکباد دی اور انھیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی ساتھ مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ لگاتار تین سال سے اسی سائنسی نمائش میں اسکول ہذا کے طلبہ و طالبات نے انعامی ٹرافی لے کر اپنی اختراعی سوچ و تخلیقی صلاحیت، بہترین کارکردگی اور قابلیت کا لوہا منوا کر برقرار رکھا ہے۔