
ناندیڑ:24اکتوبر (ورق تازہ نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابقہ رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھی کر کل جمعہ کو ممبئی میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی ( اجیت پوار گروپ) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور وہ لوہا حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے امیدوار و سنت راو چوہان نے پرتاپپ پاٹل کو شکست دی تھی جس کے بعد سے ہی بی جے پی سے چکھلی کر نے دوری بنانا شروع کر دی تھی اور اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔
انہوں نے حالیہ دنوں ایک بیان دیا تھا کہ وہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کی خواہش مند نہیں ہیں اور اسمبلی انتخابات پر توجہ دیں گے۔ اس لیے آج سوشل میڈیا پر ایک تصویروائرل ہوئی جس میں وہ اجیت پوارکیساتھ کھڑے ہیں۔ اس لیے معتبر ذرائعسے اطلاع ملی ہے کہ کل ممبئی میں پرتاپ پاٹل راشٹروادی کانگریس پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لیں گے اور لوہا قندہارحلقہ اسمبلی سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ ویسے آج بھی انہوں نے ایک پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔