ناندیڑ:بجلی میٹروں کی جانچ کرنیوالی دھوکہ بازوں کی ٹولی سرگرم‘ایک دھوکہ بازپکڑا گیا

ناندیڑ:20اکتوبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر وضلع میںمحکمہ بجلی کی جانب سے لائٹ کے میٹروں کے بلوں کی بقایا جات کیلئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے اور ایک ماہ کا بھی بل بقایا رہنے پر بجلی کا کنکشن منقطع کیا جارہا ہے۔ اسلئے بجلی صارفین کنکشن منقطع ہونے کے خوف سے اپنے اپنے لائٹ بل وقت پر بھرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔

لیکن کچھ دھوکہ بازافراد شہر میں اس موقع کافائدہ اٹھاکر خود کو بجلی کمپنی کے افسران بتاکر صارفین کے بجلی میٹروں کی جانچ کے نام پر اُن سے ہزاروں روپے لوٹ رہے ہیں ۔ کیونکہ اس بات کا انکشاف گزشتہ روز دیگلورناکہ علاقہ میں رونما ہوئے واقعہ کے بعد ہوا ۔ ۔جہاں پر ایک دھوکہ باز کو مقامی لوگوں نے پکڑ کرمتعلقہ محکمہ کے سپرد کردیا ۔تفصیلات کے مطابق 12اکتوبر کو فروٹ مارکیٹ میںشب دس بجے کچھ دھوکہ باز خود کو مہاوترن کااسکواڈ بتاکر پہنچے اور میٹر کی جانچ شروع کردی۔

ان سبھی افراد کے گلے میں بجلی کمپنی کاشناختی کارڈ‘ہاتھ میں کچھ فائیلیں تھی اور اچھے کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے ۔اسی وقت تاجر نے ایک دھوکہ باز کوپہچان لیا اوراس سے معلومات طلب کرنے لگاجس کا وہ اطمینان بخش جواب نہیںدے سکا ۔اس لئے شک و شبہہ مزید بڑھ گیا ۔اس کے بعد مزید کچھ لوگوں کو جمع کرکے ان دھوکہ بازوں کی دھلائی شروع کردی ۔اسی دوران دو دھوکہ بازفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مگرایک دھوکہ بازانکے ہاتھ لگ گیا ۔اسے دیگلورناکہ یونٹ دفترمیں لایاگیا ۔جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع سارے علاقے میں پھیلی کئی گاہک یہاںدفتر میں پہنچ گئے ۔ اس وقت کچھ صارفین نے کہا کہ ا اس دھوکہ بازنے ان سے رقم حاصل کی تھی ۔ جس کے بعد ان صارفین کو جگہ پر ہی رقم واپس کردی گئی ۔اس معاملے میں پولس اسٹیشن میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا ہے ۔ جبکہ محکمہ بجلی اب تک اس معاملے میں خاموش ہے۔اسلئے عوام کوچاہئے کہ وہ ایسے دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading