ناندیڑ:بارہویں جماعت کے امتحانات کے پہلے ہی دن 16طلباءریسٹیگٹ

ناندیڑ:19فروری۔(ورق تازہ نیوز)بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا کل 19فروری سے آغاز ہوگیا ہے ۔منگل کو پہلے دن انگریزی زبان کا پرچہ تھالیکن نائیگاوں میں16 طلباءنقل نویسی کرتے ہوئے پائے گئے اورانھیں ریسٹگیٹ کردیاگیا ۔ ضلع کے 16تعلقوں کے 82امتحانی مراکز پر منگل کے دن دن بارہویں جماعت کے امتحانات کاآغاز ہوگیا۔ضلع بھر سے 38ہزار563 طلباءنے اندراج کروایاتھا جس میں سے 37ہزار798 طلباءنے پہلے دن امتحان میںشرکت کی ۔انگریی زبان کے پرچے کیلئے 766 طلباءغیر حاضررہے ۔امتحان میں بے قاعدگیوں کوروکنے کیلئے خصوصی دستے تشکیل دئےے گئے ہیں جن طلباءکو سنٹرس پر ریسٹگیٹ کیاگیا ہے اسکی تفصیل ا سطرح ہے ۔ جنتاجونیئر کالج نائیگاوں ۔6‘ پوسٹ بیسک جونیئر کالج مرواڑی تانڈا ۔4 ‘ویمکت جاتی بھٹکیہ جماعتی جونیر کالج کنٹور تانڈا 6 ۔اس کاروائی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ضلع میں نقل نویسی کاتناسب بڑھ گیا ہے ۔حالانکہ چند سال قبل شری کر پردیسی ناندیڑ کے کلکٹر تھے انھوں نے نقل نویسی کو روکنے کیلئے خصوصی مہم چلائی تھی اور اس میں انھیںکافی کامیابی بھی ملی تھی ۔اس پیٹرن میںریاست کے دیگر اضلاع میںبھی روبہ عمل لایاگیاتھا ۔