ناندیڑ:26ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) ائیرپورٹ پولیس نے 2 دسمبر کی شب ایک بجے مال ٹیکری پل کے نیچے شوہر اور بیوی کو لوٹنے والے دو لٹیروں کو گرفتار کرلیا ہے ، ان کے پاس سے ایک دو پہیہ موٹر سائیکل اور ایک سونے کی گنٹھن برآمد کیاگیا۔2 دسمبر کولٹیروں نے مال ٹیکڑی پل کے نیچے شادی شدہ جوڑے کو لوٹ لیا اور بیوی کے گلے سے سونے کا گنٹھن قیمت 42ہزارروپے چھین لیاتھااور اسکے بعدفرار ہوگئے تھے۔
اس معاملے میں ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔پولس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی تھی اوردو لٹیروں کو امیر عرف عموپاشاہ شیخ‘ساکن فاروق نگر ناندیڑ اور محمد مبین محمد جیلانی عمر 31سال ساکن لیبر کالونی ناندیڑ کوگرفتار کرلیا ۔ایئرپورٹ پولیس نے لٹیروں کی تحول سے 30ہزارروپے کی مالیت موٹر سائیکل نمبر MH26X1277 اور 42 ہزار روپے مالیت کا سونے کا ایک پینڈل ضبط کرلیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس پرمود کمار شیوالے ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلیش مور ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھیشور بھورنے ائیرپورٹ پولس کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔