ناندیڑ:29۔دسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز)رشتہ دار کی آخری رسومات میںشرکت کیلئے جاتے وقت دیگلور ہائی وے پرآٹورکشہ اُلٹ گیا جس میں ایک نوجوان ہلاک اوردیگر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ جمعہ کو بورگاو¿ں پھاٹہ کے پاس رونما ہوا۔بورگاو¿ں کی گنگابائی کی بیماری سے موت ہوگئی تھی ۔انکی آخری رسومات میں شرکت کیلئے منڈلاپور جارہے تھے ۔ لیکن بورگاو¿ں پھاٹہ کے پاس آٹورکشہ حادثہ کاشکار ہوگیا جس کی وجہہ سے یشونت نامدیو عمر 45سال کی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی ۔ جبکہ رکشہ میںسواردیگر آٹھ تا نو افراد زخمی ہوگئے ۔ اس حادثہ کی اطلاع رام تیرتھ پولس کو ملنے پر فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ پی آئی اشوک جادھو نے زخمیوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کروایا ۔اورکچھ زخمیوں کوناندیڑ بھی روانہ کیاگیا ۔