ناندیڑ : آندھرا سمیتی تعلیمی ادار ہ کے چار ڈائریکٹرس کی کورونا سے موت

ناندیڑ:13 اپریل۔ (ورق تازہ نیوز) کورونا کی دوسری لہر اتنی مہلک ہوسکتی ہے کسی نے نہیں سوچاتھا ۔ اس لہر میں اندرون دو ماہ ناندیڑ میں اب تک سینکڑوں افرادفوت ہوئے ہیں۔ شہر کے سب سے قدیم آندھرا سمیتی تعلیمی ادارہ کے چار ڈائریکٹرس کی اندرون ایک ہفتہ مو ت ہوئی ہے ۔ادارہ کے موجودہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر و شہر کے مشہور ٹیکس کنلسٹنٹ سائی پرکاش شنمکھ کا 11 اپریل کوحیدرآباد میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔

اسی ادارہ کے دوسرے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دُسالکشمی نارائن ہفتہ کوچل بسے ۔اسی ادارہ کے رکن بورڈ پرخدمات انجام دینے والے چوکی سدرشن بھی ہفتہ کوچل بسے

۔جبکہ بورڈ کے سابقہ رکن پینٹادھرمانند 3 اپریل کوچل بسے ۔اندرون ایک ہفتہ آندھراسمیتی تعلیمی ادارہ سے وابستہ اہم شخصیات فوت ہوئے ہیں۔جس سے ادارہ پرغم کاپہاڑ توٹ پڑا ہے۔ادارہ کے صدر جی ناگیا‘سیکریٹری تُلا:جوئنٹ سیکریٹری آئی جئے راج نے اپنے غم و افسوس کااظہارکیاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading