ناندیڑ:5ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہرمیں کورونا متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے ۔ ضلع بھر میں پائے جانے والے مریضوں میں سب سے زیادہ مریض ناندیڑ شہر میں پازیٹیو پائے جارہے ہیں ۔ اسلئے شہر میں کورونا کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔
آج 5 ستمبر کوناندیڑضلع بھر میں پھر ایکبار 370 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔جس میں ناندیڑ شہر میں سب سے زیادہ 152مریض ملے ہیں ۔ آرٹی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ میں 33 اور اینٹی جن رپورٹ میں 119 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ البتہ آج صرف ایک متاثر کی موت ہوئی ہے۔
شہر کے پرکاش نگرمیں رہنے والے 68 سالہ شخص کی ضلع اسپتال میں آج موت ہوگئی ۔ ناندیڑ ضلع میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد اب 8582 ہوگئی ہے ۔ ناندیڑ ضلع تاحال 292 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
