گجرات کی جھینگا فیکٹری سے جھارکھنڈ کی 30 لڑکیوں کو آزاد کرایا گیا

نوساری، 5 ستمبر(یواین آئی) گجرات کے ضلع نوساری میں پولس نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقہ سے لائی گئیں 30 لڑکیوں کو آج آزاد کرایا۔پولس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں مکھنگا گاوں کی جھینگا مچھلی کا کاروبار کرنے والی ایک فیکٹری سے ان لڑکیوں کو آزاد کرایا گیا۔انہیں سلائی -کڑھائی اور دوسرے کا م سکھانے کے نام پرجھارکھنڈ سے لانے والی خاتون منجو بین کو انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ان لڑکیوں کو ایک ماہ سے اس فیکٹری میں رکھا گیا تھا۔ اب انہیں سورت کے ویمن کنزرویشن ہوم بھیجا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں بھی ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading