ناندیڑ:29ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آف پولیس نثار تنبولی کے احکامات کے مطابق ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلیش مور کی ٹیم نے دیگلور میںجو ے ومٹکے کے اڈے پر چھاپہ مارا اور 14افراد کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تحویل سے نقدرقم ودیگر ساز و سامان ضبط کیاگیا۔ نثار تنبولی کے جاری کردہ حکم کے مطابق ، شیواجی نگرپولس اسٹیشن کے سب انسپکٹر آف پولیس بھگوان ساونت ، پولیس اہلکار سنجے منڈے اور کاکاصاحب جگتاپ کی ایک ٹیم 28 دسمبر کو دیگلور پہنچی۔
ٹیم سہ پہر 3 بجے رام پور جاتے ہوئے چندرکانت کانتیوال کی دکان ہے جہاں پولس ٹیم پہنچی۔ جہاں پر چندرکانت ایرانہ کانتی وال (54) ، سشیل گنگادھرراو بودکے (20)ساکن بورگاو¿ں تعلقہ دیگلور ، شیخ معین شیخ اسماعیل (32) آزاد کالونی دےگلور ، بندو ناگ راو¿ بودکے (40) بورگاو¿ں تعلقہ تعلقہ دیگلور‘احمد فرید صاحب قریشی (50) ساکن ہوٹٹلگل تعلقہ دیگلور ، جلبا پربھوکامبلے (50) ساکن یرگی‘ سائلو لکشمننا اپلوار (50)مدنور‘ گجانن رام راو (30) ، اقبال جگنو شیخ (45) ، گنیش گووندراو پنچل (52)‘دیپک رام راو¿ چنچلواڑ (30) ، وجئے گیانیشورسوریہ ونشی یہ سب مل کر ملن ڈے اور ٹائم بازارنامی جّواکھیل رہے تھے۔ان تمام چودہ جواریوں کی تحویل سے 47ہزار970 روپے نقد اور 41ہزار300 روپے مالیت کے سات موبائل ضبط کئے گئے۔