میرے پانچ بچوں کی موت کا ذمہ دارکون ہے؟ سوامی اسیما ننند کے بری ہونے پر پاکستانی شہری رخسانہ کا سوال

نئی دہلی ۔21۔مارچ ۔پنچکولہ کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کوسمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ معاملے میں چاروں ملزمین کوبری کردیا ہے۔ ان چاروں ملزمین میں راشٹریہ سیوم سنگھ (آرایس ایس) کے رکن رہے سوامی اسیما ننند بھی شامل ہے۔ اس بم دھماکے میں 68 لوگوں کی موت ہوگئی تھی، جس میں زیادہ ترپاکستانی شہری تھے۔ دھماکے میں پاکستان کے فیصل آباد کی رہنے والی رخسانہ نے ہندوستانی عدالت سےانصاف کی گہارلگاتے ہوئے سوال کیا ہےکہ انہیں یہ جاننےکا حق ہے کہ بم دھماکے میں مارے گئےان کے پانچ بچوں کی موت کا ذمہ دارکون ہے۔

ایک انگریزی اخبارسے فون پربات چیت میں رخسانہ اوران کے شوہررانا شوکت علی نے سوال کیا کہ میرے پانچ بچوں کی موت کا جواب کون دے گا؟ انہیں کس نےمارا تھا؟ رخسانہ نےکہا کہ’عدالت کے اس فیصلے سےہماری بچی ہوئی زندگی بھی چھیننےکا کام کیا ہے۔ عدالت نے ہمیں گواہی دینےکےلئے بلانا بھی ضروری نہیں سمجھا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading