
شوہر نے مطالقہ کو واٹس ایپ پر بھیجا تھا طلاق
تھانے:2اگست (آفتاب شیخ):حال ہی میں پارلیمنٹ میں طلاق ثلاثہ بل منظور ہوا ہے اور چوطرفہ اس کی مخالفت جاری ہے اسی گرما گرمی کے بیچ تھانے سے متصل کثیر مسلم آبادی والے شہر ممبرا میں مہاراشٹر کا پہلا طلاق ثلاثہ کا معاملہ درج ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ممبرا پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کی شکایت پر نئے قانون ’مسلم خواتین تحفظ ایکٹ(طلاق ثلاثہ)‘ کے تحت مہاراشٹر کا پہلا معاملہ درج ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خاتون کو ایک چھ مہینے کا بیٹا بھی ہے۔ اس خاتون کا الزام ہے کہ اسکے شوہر نے اسے واٹس ایپ کے ذریعے اور فون کال کرکے تین طلاق دیدی۔ ممبرا کے دارالفلاح میں رہنے والی جنت بیگم کے پہلے شوہر کا انتقال ہونے کے بعد گھر والوں نے ممبرا کے ہی رہنے والے ایک شادی شدہ شخص امتیاز پٹیل سے شادی کرائی تھی۔ جنت بیگم کا الزام ہے کہ شادی کے بعد اس کا شوہر دبئی چلا گیا لیکن گھر کے اخراجات برداشت کرنے کے اسکے سسرال والے نند و ساس بھی اسے مائکے سے پیسہ لانے زیورات لانے کا مطالبہ کرتے رہتے تھے اور ذہنی طور پرہراساں کرتے تھے۔ اس نے کچھ عرصہ تک یہ سب کچھ برداشت کیا بعد اپنے مائےکے میں آکر رہنے لگی شوہر کے دبئی سے آنے کے بعد بھی اس نے گھر کا خرچ اور اسکی طبیعت جو کہ حمل سے تھی تب بھی کوئی توجہ نہیں دیتا تھا۔ خاتون نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب کہ اس سلسلہ میں اس والد نے امتیاز سے بات کر اسے سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ان کے ساتھ نازیبا کلمات کا استعمال کرنے لگا اور 30 نومبر 2018 کو واٹس ایپ پر میسیج کے ذریعہ طلاق بھیج دی اور اور بعد میں کال کرکے بھی ایک مرتبہ میں تین طلاق دے دی۔ جنت بیگم نے بتایا کہ چونکہ طلاق واقع ہوگئی تھی اسکے بعد سے میں پولیس اسٹیشنوں کے چکر لگاتی رہی تاکہ معاملہ درج ہو اور مجھے قانون کی مدد ملے اسی دوران مجھے ایک خواتین کی تنظیم کا سے پتہ چلا کہ پارلیمنٹ میں تین طلاق کا بل منظور ہوگیا ہے جس کے بعد کل جاکر ممبرا پولیس نے میری شکایت درج کی ہے۔