
ممبئی/نئی دہلی،یکم مئی(یواین آئی)مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی نو سیٹوں کےلئے الیکشن 21مئی کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے ان سیٹوں کےلئے الیکشن کو جمعہ کو منظوری دےدی ہے۔ملک میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کےلئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان سیٹوں پر الیکشن پر روک لگا دی گئی تھی لیکن کل مہاراشٹر کے گورنر کوشیاری نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی کہ ان سیٹوں کےلئے الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے ہ یہ سیٹیں 24اپریل سے خالی پڑی ہیں۔مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے مقنہ کے کسی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ایسی صورت میں کوئی شخص صرف چھ ماہ تک ہی وزیراعلی یا وزیر رہ سکتا ہے۔اب چھ ماہ کی مدت ختم ہورہی ہے اس لئے ان کا اس مدت کے بعد دونوں میں سے کسی ایک ایوان کا رکن منتخب ہونا لازمی ہے۔ذرائع کےمطابق مسٹر کوشیاری کی درخواست کے جواز کے پیش نظر کمیشن نے الیکشن کی منظوری دےدی ہے۔