مہاراشٹر کی سرکاری بسوں میں خواتین اور بزرگ شہریوں کو ملنے والی رعایت ختم ہوگی؟ ایکناتھ شندے نے وضاحت دی!

,ممبئی: مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی بسوں کے کرایوں میں خواتین اور بزرگ شہریوں کو دی جانے والی 50٪ رعایت ختم نہیں ہوگی۔ یہ کہنا ہے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا۔ شندے کا یہ بیان اس وقت آیا جب ٹرانسپورٹ منسٹر اور شیوسینا لیڈر پرتاب سرنائیک نے یہ اشارہ دیا تھا کہ ایم ایس آر ٹی سی کے خسارے کی وجہ سے خواتین اور بزرگ شہریوں کو دی جانے والی رعایت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اب ایکناتھ شندے نے وضاحت دی ہے کہ خواتین اور بزرگ شہریوں کو دی جانے والی رعایت ختم نہیں کی جائے گی۔

ٹرانسپورٹ منسٹر نے رعایت ختم کرنے کا اشارہ دیا تھا

دراصل، ریاست کے ٹرانسپورٹ منسٹر اور شیوسینا لیڈر پرتاب سرنائیک نے ریاستی حکومت کے تحت چلنے والے ایم ایس آر ٹی سی کو ہونے والے خسارے کے لئے سابقہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سرنائیک نے مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی جانب سے صحافیوں کو رعایت دینے کی درخواست کے جواب میں یہ بات کہی۔
دھاراشیو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین اور بزرگ شہریوں کو سفر کرنے میں رعایت دی گئی تھی۔ پیاری بہنوں کے لئے بسوں میں پچاس فیصد رعایت اور بزرگ شہریوں کے لئے بسوں میں مفت سفر کی سہولت دی جا رہی ہے۔

اس کے نتیجے میں کارپوریشن کو ہر روز 3 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس رعایت کی وجہ سے صورت حال ایسی ہوگئی ہے۔ اگر ہم سب کو ایسی رعایتیں دیتے رہیں گے، تو مجھے لگتا ہے کہ کارپوریشن کو چلانا مشکل ہو جائے گا۔ اس لئے میں فی الحال اس درخواست پر غور نہیں کر سکتا۔ ایم ایس آر ٹی سی کو ہر گاؤں تک پہنچنا چاہئے۔ میں یہ یقینی بنانے کی کوشش کروں گا کہ ہماری بسیں نئے علاقوں تک پہنچیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading