ہنگولی:11جولائی( ورق تازہ نیوز)ریاستی تعلیمی بورڈ پونے کی جانب سے جاریہ سال فروری مارچ 2020 میں منعقدہ بارہویں جماعت کے نتائج 15تا20 جولائی تک ظاہر کئے جائیںگے ۔ اس خبر سے طلباءاورسرپرستوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے ۔مہاراشٹر کے وزیر اسکولی تعلیم ورشا گائیکواڑ نے ہنگولی دورہ کے موقع پر اخبار نویسیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارہویں نتائج 15 سے20 جولائی تک ظاہر کئے جائیں گے جبکہ دسویں جماعت کے نتائج جاریہ ماہ کے آخر میں شائع کئے جائیںگے ۔ اس سال دسویں اوربارہویں کے نتائج میںتاخیرہونے سے مختلف تعلیمی کورسوں میں داخلے بھی تاخیر سے ہوںگے ۔