مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس وائرس سے تیسری موت

ممبئی:13. آگست۔ (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ورینٹ سے ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس سے یہ تیسری موت ہے۔

وائرس سے پہلی موت رتنا گیری اور دوسری ممبئی میں رپورٹ کی گئی تھی۔ رائے گڑھ کلکٹر ندھی چودھری نے ڈیلٹا پلس کے ایک 69 سالہ شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ملک کے اقتصادی دارالحکومت۔ممبئی میں ایک خاتون کی ڈیلٹا پلس سے موت ہوئی تھی ۔جبکہ اس 63 سالہ خاتون نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں۔ اس کا21 جولائی کو مثبت ٹیسٹ آیااور 27 جولائی کو فوت ہوگئی۔