گورنر کے خطبہ اظہار تشکر پر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ کی پانچ مسائل پر مدلل تقریر
مالیگاؤں (عامر ایوبی) مالیگاؤں شہر میں دو بم دھماکے ہوئے 2006 اور 2008 کے دھماکوں میں ملوث سادھوی سمیت دیگر ملزمین آج ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ممبر بنتے ہیں اور مالیگاؤں کی عوام انصاف کے لئے ترس رہی ہے آج بھی مالیگاؤں بم دھماکہ کے تحقیقاتی آفیسر شہید ہمینت کرکرے کی جانچ پر سرکار اور وزارت داخلہ نے کوئی خاطر خواہ کارکردگی انجام نہیں دی بلکہ انہیں ضمانت پر رہا کردیا اور عوام انصاف کے لئے بے چین ہیں لہذا سرکار مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی سمیت دیگر ملزمین پر اپنا موقف واضح کرے جلد سے جلد کورٹ کے معاملہ میں دخل اندازی کرے اور مسلمانوں کو انصاف دلائے اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے گورنر کے خطبہ اظہار تشکر پر کیا جس پر بھارتی جنتا پارٹی کے ایم ایل ایز نے اسمبلی میں ہنگامہ کردیا یہاں ونود تاؤڑے اور منیشا چودھری نے آصف شیخ کے مطالبہ پر آبجیکشن لیتے ہوئے کہا کہ بھوپال کی عوام نے انہیں رکن پارلیمنٹ بنایا ہے لہذا ان پر اسطرح کا الزام لگانا غلط ہے اور آصف کے مطالبہ کو ریکارڈ پر سے ہٹایا جائے جس پر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ معاملہ کورٹ میں ہے جہاں سادھوی و دیگر بم دھماکہ میں ملزم ہیں اس لئے ریکارڈ پر لیا جائے آصف شیخ نے کہا کہ عوام کو اور شہید ہیمنت کرکرے کو انصاف ملنا چاہیے اسکے لئے سرکار کو کوششیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس سرکار کو پانچ سال پورے ہورہے ہیں اور ابھی تک سب کا ساتھ سب کا وکاس کا وعدہ پورا نہیں ہوا، یہاں سلسلہ کلام دراز رکھتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ مسلم ریزرویشن پر بھی سرکار نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا
سابقہ کانگریس سرکار نے ریزرویشن دیا مسلمانوں کی پسماندگی کی بنیاد پر ممبئی ہائی کورٹ نے بھی تعلیم میں ریزرویشن کو بحال رکھا باوجود اسکے سرکار مسلمانوں کو ریزرویشن کیوں نہیں دے رہی ہے؟ اسی آخری اجلاس میں بل لاکر مسلم ریزرویشن کا قانون منظور کرتے ہوئے مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جائے اس کے علاوہ آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاوں سمیت مہاراشٹر میں پلین پاورلوم پر سرکار 25 ہزار روپے مالی مدد فراہم کرے تاکہ کپڑا صنعت کا روزگار بڑھے زیادہ سے زیادہ مزدوروں کا فائدہ ہوسکے اور اس صنعت سے جڑے افراد بنکر و مزدور اچھی زندگی گزار سکے اسی طرح سرکار نے جس طرح پرائیویٹ بجلی کمپنی کا ٹھیکہ دیا ہے اسے واپس لیا جائے مالیگاؤں میں 68 فیصد افراد غریب اور مزدور ہیں عوام اور مزدوروں پر کسی کمپنی کا بوجھ نہ ڈالا جائے
انہوں نے بھیونڈی کا حوالہ بھی دے کر ٹھیکہ رد کرنے کا مطالبہ کیا یہاں رکن اسمبلی آصف شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غیر منظم مزدوروں کے لئے بنایا گیا کامگار بورڈ ابھی بھی بجٹ کے انتظار میں ہے کامگار بورڈ کو کروڑوں روپیہ فنڈ دیا جائے تاکہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کی جاسکے ان مزدوروں میں پاورلوم مزدور، رکشا چالک ،ڈرائیور، سبزی فروش، تاجر دکانوں پر کام کرنے والے بے شمار مزدوروں کو فائدہ ملے گا آصف شیخ نے خصوصی طور پر کہا کہ مہاراشٹر سرکار کے پاس سرکار اناج کے گودام میں اناج کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے اسی طرح ہر ایک فرد اور گھر میں گیس کنیکشن نہیں ہے اس لیے مالیگاؤں کی عوام کو اناج اور راکیل کا کوٹہ زیادہ مقدار میں دیا جائے انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ وفا نہیں ہوا ہے اب آخری وقت میں سرکار مسلمانوں اور مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی عوام کے ساتھ انصاف کرے۔