ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) – پربھاکر ہمبرڈے، ایک مجرم جو مکوکا ایکٹ کے تحت جیل میں تھا، کو پولیس نے منگل کو گولی مار کر گرفتار کر لیا۔
پولس انسپکٹر اومکانت چنچولکر نے بتایا کہ اسکے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔ فائرنگ کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گورو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سشیل کمار نائک اور دیگر نے بھی اسپتال کا دورہ کیا۔ پربھاکر ہمبردے کے خلاف پولیس پر حملہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وشنو پوری کے رہنے والے پربھاکر ہمبرڈے کے خلاف 9 انتہائی سنگین مقدمات درج ہیں۔ وہ کچھ دن پہلے مکوکا جیسے کیس سے ضمانت پر باہر آیا تھا۔ باہر آنے کے بعد بھی اس نے جرائم کا ارتکاب کیا۔ اسی تناظر میں منگل کی رات جب پولس انسپکٹر اوم کانت چنچولکر اور ان کا عملہ اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو پولیس کو دیکھ کر وہ پانگری روڈ کی طرف فرار ہوگیا۔ ملزم نے اپنے ساتھ لائی بندوق سے پولیس پر گولی چلائی ۔۔

پولیس انسپکٹر اومکانت چنچولکر نے اپنی اور اپنے پولیس عملے کی حفاظت کے لیے پربھاکر ہمبرڈے پر فائرنگ کیا۔ گولی اس کی ٹانگ سے گزر گئی۔ زخمی پربھاکر ہمبرڈے کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال وشنو پوری میں داخل کرایا گیا ہے۔