ادھو ٹھاکرے اور اویسی ایک ساتھ آئیں گے؟ شیو سینا (یو بی ٹی) اور اے آئی ایم آئی ایم کے اتحاد سے متعلق اہم اپڈیٹ

ممبئی 4/ جون۔ (ورق تازہ نیوز)ریاست میں آئندہ دنوں میں مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس لیے تمام سیاسی جماعتوں نے اس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں ریاست کی سیاست میں ایسے واقعات پیش آئے ہیں، جن کی وجہ سے اب یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کون سی پارٹی کس کے ساتھ اتحاد کرے گی یا نہیں۔ ایسی ہی ایک نئی سیاسی ممکنہ تبدیلی کی خبر یہ ہے کہ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) اور اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے درمیان اتحاد ہونے کی امکان ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی معلومات درج ذیل ہیں:

AIMIM نے اتحاد کے اشارے دیے

AIMIM کی مہاراشٹر یونٹ نے آئندہ مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے ساتھ اتحاد کرنے کے اشارے دیے ہیں۔ کچھ دن پہلے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے ریاست کے مفاد میں تمام غیر-مہا یوتی جماعتوں کو ایک ساتھ آنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے بعد AIMIM نے اتحاد پر مثبت اشارے دیے ہیں۔

AIMIM کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کا بیان

AIMIM کے مالیگاؤں سے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے کہا:

"ہماری خواہش ہے کہ ٹھاکرے اور اویسی ایک ساتھ آئیں۔ مذہب ہمارے لیے مسئلہ نہیں ہے، ہم ترقیاتی ایشوز پر بات کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی ہمیں ترقیاتی ایجنڈے پر بات کے لیے بلاتا ہے تو ہم خود آگے آئیں گے۔ تاہم، اتحاد سے متعلق حتمی فیصلہ AIMIM کے سربراہ اویسی صاحب ہی کریں گے۔”

"ہم پہلے بھی اتحاد کی کوشش کر چکے ہیں” – مفتی اسماعیل قاسمی

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مفتی اسماعیل قاسمی نے مزید ایک اہم بات کہی۔ وہ بولے:
"ہم نے پچھلے اسمبلی انتخابات میں بھی اتحاد کرنے کی کوشش کی تھی۔ ہم مہا وکاس اگھاڑی میں شامل ہونا چاہتے تھے، مگر ہمیں شامل نہیں کیا گیا۔ اب آدتیہ ٹھاکرے نے اپیل کی ہے، لیکن وہ ہمیں ساتھ لیں گے یا نہیں، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading